How to Protect Excel Workbook, Worksheet Cells and Formulas Step by Step in Urdu [Part 1]
مائیکروسوفٹ ایکسل میں ورک بک،ورک شیٹ سیلز اور فارمولے کو کیسے محفوظ کیا جاتا ہے۔
تحریر: سید ارشد سلطان
آج کے اس Tutorial میں ہم سیکھے گے کہ کیسے مائیکروسوفٹ ایکسل کی ورک بک، ورک شیٹ سیلز اور فارمولوں کوکیسے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔جیسے کہ آپ سب ایکسل کو استعمال کرنے والے جانتے ہیں کہ ایکسل Excel ایک Spreadsheet Software ہے جو کہ بہت اہم مقاصد کےلیے استعمال کیا جاتا ہے۔
ایسےمیں Ms Excel کی فائلز اور ان پر کیا جانے والے کام، فارمولاز کومحفوظ کرنا بہت ضروری ہوتا ہے۔ ہم اس Tutorial میں دو حصوں میں اپنے اس Topic کو سیکھے گے پہلے حصے میں ہم MS Excel کی ورک بک ، اور دوسرے حصے میں MS Excel کی ورک شیٹ کے سیلز اور ان پر اپلائی کیے جانے والے فارمولاز کومحفوظ (Protect) اور پوشیدہ (Hidden) کرنا سیکھے گے۔
How to Protect Excel Workbook, Worksheet Cells and Formulas Step by Step in Urdu [Part 1]
مائیکروسوفٹ ایکس Microsoft Excel کی فائل کو محفوظ کرنا۔
Ms Excel کی فائلز کو محفوظ(Protect) کرنے کا طریقہ بہت سادہ اور آسان ہے اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کی ایکسل کی اہم فائل Password Protected ہوجائے اور آپ کی اجازت کے بغیر کوئی بھی اُس فائل کو Open نہ کرسکے تو اس کے لیے مندرجہ ذیل Steps پر عمل کیجیئے ۔
Step 1: ایکسل کی فائل کو Save As کریں اور اپنی فائل کا نام لکھنے کے بعد نیچے کی جانب دیئے جانے والے بٹن Tools پر کلک کریں۔
Step 2: ٹولز پر کلک کرنے پر کچھ اور Options ظاہر ہوگے اس میں سے آپ General Options پر کلک کر یں۔
Step 3: اب آپ کے پاس ایک اور نئی ونڈو ظاہر ہوگی جس میں Password to Open اور Password to modify کے Text Box ہوگےاس میں وہ پاسورڈ جس کو آپ اسانی سے یاد رکھ سکیں انٹر کریں اور OK کا بٹن Press کریں۔
Password to Open سے مراد وہ پاسورڈ ہے جس سے آپ اس فائل کو Open کرینگے اس پاسورڈ کے بغیر اس فائل کا Open ہونا ممکن نہیں ہوگا۔
Password to modifyسے مراد وہ پاسورڈ ہے جس سے آپ اس فائل کو Editکرینگے اس پاسورڈ کے بغیر اس فائل کا Editہونا ممکن نہیں ہوگا۔
Next Tutorial میں اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے ہم ورک شیٹ اور ورک شیٹ کے سلیز کو Protect کرنا سیکھے گے۔ Ms Excel سے متعلق مزید Tutorials پڑھنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔
[http://tutorialsocean.com/category/ms-excel/]
تحریر سے متعلق اپنی آراء سے ضرورآگاہ کریں۔
شکریہ
Well Done sir