What is Ethical Hacking & Why Need Ethical Hacking

What is Ethical Hacking & Why Need Ethical Hacking?

تحریر: سید ارشد سلطان
آج ہم انٹرنیٹ اور ویب ڈیلوپمنٹ کے اعتبار سے بہت اہم موضوع پر بات کرنے جارہیں ہیں۔ آج کے اس اسمارٹ دور میں انٹرنیٹ ہماری زندگی کا لازمی جز بن گیا ہے ہماری روزمرہ زندگی میں انٹرنیٹ ایسا رچ بس گیا ہے کہ کوئی بھی کام اس کے بغیر ہونا ممکن نظر نہیں آتا ہے کوئی خریداری کرنی ہو یا کسی کا ایڈریس ڈھونڈنا ہو ، کسی کو رقم کی ادائیگی کرنی ہو یا وصول کرنی ہوحتٰی کہ بچوں کو کھانا کھلانے کے لیے بھی انٹرینٹ کا ہونا بہت ضروری ہے۔
انفارمیشن ٹیکنالوجی کے معتبر ادارے EC Councilنے اپنی ویب سائٹ پر یہ تفصیل شائع کی:
اس تفصیل سے باخوبی اندازہ کیا جاسکتاہےکہ صرف ایک منٹ میں انٹرنیٹ پر کتنی بڑی تعداد میں معلومات کا تبادلہ کیا جار ہا ہیں۔ ایسے میں سب سے ضروری اور اہم بات یہ ہے کہ ہماری ذاتی اور کاروباری معلومات محفوظ رہیں۔ جس طرح ہم اپنی اہم قیمتی اشیاء کی حفاظت کا خاص اہتمام کرتے ہوئے لاکر میں رکھتے ہیں ایسی طرح انٹرنیٹ پر دی جانے والی اپنی ذاتی معلومات کو بھی انٹرنیٹ کے چوروں سے محفوظ رکھنے کا خاص اہتمام ضروری ہے ۔
آپ سوچ رہیں ہوگئے کہ انٹرنیٹ کے چور یہ کونسے چور ہیں اور یہ کیسے چوری کر سکتے ہیں جی جناب یہ بہت خطرناک چور ہیں جو بہت صفائی سے انٹرنیٹ کے ذریعےسے آپ کی ذاتی اور کاروباری معلومات چوری کر کے آپ کے بینک اکاوئنٹ کو خالی کرسکتے ہیں،آپ کی ذاتی تصاویر کسی سے شیئر کرسکتے ہیں پورا کا پورا نیٹ ورک سسٹم تباہ و برباد کر سکتے ہیں۔
انٹرنیٹ کے چوروں کو ہیکرز Hackersکہا جاتا ہے۔ ہیکرز ایسے کمپیوٹرز پروگرامز ہوتے ہیں جو کہ کمپیوٹرز سسٹمز / نیٹ ورک کی خامیاں اور کمزوریاں تلاش کرکے اس میں بغیر اجازت داخل ہوکر اس کمپیوٹر سسٹم کو نقصان پہچانتے ہیں ۔ انٹرنیٹ کی چوری کو انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ٹریم میں ہیکنگ کہا جاتا ہے۔
AV Test د کے مطابق روزانہ 250000 Maliciousکمپیوٹر پروگرامز بنائے جاتے ہیں جن کی ذریعے سے ہیکرز کمپیوٹر سسٹم کو ہیک کرتے ہیں ۔
ایک انٹرنیٹ سروے کے مطابق پوری دنیا میں تقریباایک لاکھ سے دو لاکھ ہیکرز موجود ہیں جس میں سے 30 ہزار چین ، 20ہزاربھارت ، 20 ہزار روس اور 30ہزار امریکہ میں موجودہیں۔

Hackers کی اقسام:

1- بلیک ہیٹ ہیکرز : بلیک ہیٹ ہیکرز بہت خطرناک ہیکرز ہوتے ہیں جو پیسہ کمانے کے لیے بہت اہم اور احساس نوعیت کے انٹرنیٹ نظام پر حملہ کرتے ہیں اورحساس اداروں کی بہت رازداری والی معلوما ت کو چوری کرتے ہیں۔ یہ ہیکرز بینک اکاوئنٹ ہیک کرتے ہیں۔ بلیک ہیٹ ہیکرز کو کریکرز بھی کہا جاتا ہے ۔ بلیک ہیٹ ہیکنگ کو پوری دینا میں غیر قانونی قرار دیا گیا ہے اور اس کے لیےقوانین مرتب کرکے بہت سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں ۔
2- وائٹ ہیٹ ہیکرز: وائٹ ہیٹ ہیکرز کو اخلاقی ہیکرز بھی کہا جاتا ہے ۔ یہ ہیکرز سسٹم کو نقصان پہچانے کی غرض سے ہیک نہیں کرتے بلکہ ان کا مقصد سسٹم کی خامیاں اور کمزوریوں کو تلاش کر کے ان کو فکس کرنا ہوتا ہے۔ Ethical Hacking قطعی طور پر غیر قانونی نہیں ہے بلکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی فیلڈ میں اسکی بہت ڈیمانڈہیں۔ اور مختلف ادارے اپنے   کمپیوٹرسسٹمز، نیٹ ورک انفرااسٹیکریچر، ویب سائٹ اور موبائل App کی جانچ پڑتال اور حفاظت کے لیے ان کی خدمات حاصل کرتے ہیں۔
3- گرے ہیٹ ہیکرز: گرے ہیٹ ہیکرز بلیک اور وائٹ ہیکرز دونوں ہی کام کرسکتے ہیں ۔ گرے ہیٹ ہیکرز کبھی کبھی اپنے اصولوں کو خود ہی توڑ دیتے ہیں۔
ہیکرز کی مندرجہ ذیل معروف اقسام کے علاوہ بھی ہیکرز کی چنداوراقسام ہیں جن کے مطابق وہ ہیک کرتے ہیں اوریا کس طرح کرتے ہیں۔
4- ریڈ ہیٹ ہیکرز: ریڈ ہیٹ ہیکرز بلیک اور وائٹ ہیکرز دونوں ہی کام کرسکتے ہیں ۔ یہ عام طور پر سرکاری اداروں، اور خفیہ اداروں کی حساس معلومات کے حصول کے لیے ہیکنگ کرتے ہیں۔
بلو ہیٹ ہیکرز: بلو ہیٹ ہیکرز سیکورٹییز کنسلٹینٹ کمپنیز ہوتے ہیں جو کسی سسٹم کے آغاز سے پہلے اس کی خامیاں اور کمزروریاں تلاش کرنے کا کام کرتے ہیں۔
5-اسپکرئٹ کڈی:  Script Kiddie یہ ماہر ہیکرز نہیں ہوتے بلکہ ہیکرز کے بنائے گئے ٹولز اور سوفٹ ویئزر کی مدد سے کسی سسٹم کو نقصان پہچانتے ہیں۔ عموما نئے ہیکرز اسکپرئٹ کڈی سے ہی ہیکنگ کا آغاز کرتے ہیں۔
ہیکٹسٹسٹ ہیکرز:  Hacktivist Hackers یہ سوشل، نظریاتی، مذہبی یا سیاسی پیغام کا اعلان کرنے کے لئے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں۔ عام طور پر یہ ہیکرز کسی اور مقصد کے لئے بنائی جانے والی ویب پر اپنا کوئی بھی نظریاتی پیغام شائع کر دیتے ہیں ۔
 Ethical Hacking کیا ہے؟ 
   Ethical Hacking سے مراد ایسا سکیورٹی پروفیشنل ہیں جو کہ کمپیوٹرز سسٹم، ڈیٹا بیس سرورز، نیٹ ورک انفرااسٹیکریچر کو ہیک ضرور کرتا ہے لیکن اس کا مقصد سسٹم کو یا نیٹ ورک کو نقصان پہچاننا نہیں ہوتا بلکہ یہ اس کمپیوٹر سسٹم کی کمزوریاں اور خامیاں کو تلاش کرتا ہیں اور Developers کی مدد کرتاہیں تاکہ بلیک ہیٹ ہیکرز یا دیگر ہیکرز سے سسٹم کو محفوظ رکھا جا سکے۔
 Ethical Hackers خدمات حاصل کرنے والی کمپنی سےایک  معاہدہ  جیسے   Non-Disclosure Agreement – NDA  کہا جاتا ہے  سائن کر تے ہیں جس میں ہیکرز اس بات کی یقین دہانی کرواتے ہےکہ وہ سسٹم میں پائے جانے والی خامیاں اور کمزوریاں کسی سے بھی شئیر نہیں کرئینگے۔
Ethical Hacking کی ضرورت کیوں ہے؟ 
جیساکہ ہم اس پر پہلے ہی بات کرچکے ہیں کہ وائٹ ہیٹ ہیکزر کمپیوٹر سسٹم ، ڈیٹا بیس سرورز، نیٹ ورک انفرا اسٹیکریچر کو بلیک ہیٹ ہیکزر سے محضوظ کرنے کا کام کرتے ہیں اس لیے پوری دنیا میں ان کی بہت ڈیمانڈ ہیں ۔
Jay Bavisi صدر ، ای سی کونسل کہتے ہیں کہ، ہمیں پہلے سے کہیں زیادہ آجکل وائٹ ہیٹ ہیکرز کی ضرورت ہے۔
IBM کا کہنا ہے کہ صرف انڈیا میں 30 میلین سائبر سیکیورٹی پروفیشنلز کی ضرورت ہیں جبکہ صرف 1 میلین پروفیشنلز دسیتاب ہیں۔
  Ethical Hacking کی فیلڈ ان اسٹوڈنٹس کے لیے بہت اچھا موقع ہیں جو انفارمیشن ٹیکنالوجی میں اپنا کریئر بنا نا چاہتے ہیں ۔ EC Council  سائبر سیکورٹی سرٹیفیکیشن پروگرامز کا عالمی ادارہ ہیں۔ جو کہ سائبر سیکورٹی سے متعلق آن لائن کورسز کا انعقاد کرتا ہیں۔
تحریر سے متعلق اپنی آراء سے ضرورآگاہ کریں۔
شکریہ
سید ارشد سلطان
 

Contact:

Any Kind Of Help Or Needs So Contact Me:
Facebook Group: [ https://www.facebook.com/Tutorials-Ocean-185506455425271/ ]

TAG

What is Hacking, why need ethical hacking,   Black Hat Hackers,  White Hat Hackers, Blue Hat Hackers, Elite Hackers, Ethical Hacking, Grey Hat Hackers, Hacking in Hindi, Hacking in Urdu, Hacktivist, Miscellaneous Hackers, Red Hat Hackers,  Script Kiddie,

 

About Post Author

, , , , , , , , , , , ,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *