Whats App Feww Easy Tips in Urdu
واٹس ایپ کی چند آسان ٹپس
واٹس ایپ کے کروڑوں صارفین ہیں جن میں سے کئی نے حال ہی میں واٹس ایپ استعمال کرنا شروع کیا ہے۔ بہت سے پرانے استعمال کرنے والے بھی واٹس ایپ کو صرف پیغام بھیجنے اور وصول کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں اور اس ایپلی کیشن میں موجود کئی دیگر اہم سہولیات سے یا تو واقف نہیں ہوتے یا پھر ان میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
ہم یہاں ایسے ہی کچھ صارفین کو مدنظر رکھتے ہیں چند آسان ٹپس بتا رہے ہیں۔
گروپ میں آپکا پیغام کس کس نے پڑھا ہے؟
گروپ میں بھجیےگئے اپنے پیغام پر ٹیپ کرکے اسے سلیکٹ کرلیں۔ اس کے بعد سب سے اوپر دیئے گئے انفو کے آئیکن پر ٹیپ کریں۔ اگلے ہی لحمے آپ کے سامنے ان تمام لوگوں کی فہرست موجودگی جنہوں نے آپ کا پیغام پڑھ لیا ہے اور ان لوگوں کی فہرست بھی جن تک آپ کا پیغام پہنچ چکا ہے۔ لیکن ابھی انہوں نے اسے دیکھا نہیں۔
گروپ یا کیس مخصوص شخص کے پیغام پر منفرد ٹون بجانا۔
آپ کسی خاص شخص کی جانب سے یا کسی مخصوص گروپ میں آنے والے پیغام کی اطلاع حاصل کرنے کے لیے کوئی منفرد رِنگ ٹون لگا سکتے ہیں۔ اس طرح رنگ ٹون بجتے ہی آپ کو پتا چل جائے گا کہ کس کا پیغام آیا ہے یا کس گروپ میں آیا ہے۔ گروپ کے لیے رنگ ٹون متعین کرنے کے لیے گروپ کو کھولیں اور گروپ انفو میں جاکر کسٹم نوٹی فکیشن پر ٹیپ کریں۔ یہاں سے آپ اس گروپ کے لیے اپنی پسندیدہ رنگ ٹون منتخب کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ کی چند آسان ٹپس
کسی فرد کا پیغام موصول ہونے پر الگ نوٹی فکیشن رنگ ٹون متعین کرنے کے لیے اس سے کی جانے والی چیٹ کھولیں اور اس فرد کے نام پر ٹیپ کریں۔ اس طرح اس فرد کی معلومات ظاہر ہوجائیں گی۔ یہیں پر آپ کو کسٹم نوٹیفکیشن کا آپشن نظر آئے گا۔ اس پر ٹیپ کریں اور من پسند رنگ ٹون منتخب کرلیں۔
اگر آپ کی اس فرد سے پہلے کوئی بات چیت موجود نہیں تو آپ نیو میسج کے آئی کن پر ٹیپ کر کے اس فرد کو منتخب کریں اور پھر چیٹ ونڈو میں سے اس کے نام پر ٹیپ کر کے کسٹم نوٹیفیکشن منتخب کرلیں۔
آپ کو کس نے بلاک کررکھا ہے؟
اَگر آپ کو لگ رہا ہے کہ آپ کے دوست نے آپ کو بلاک کر دیا ہے تو اُسکی پروفائل پکچر دیکھیں ۔ اگر وہ آپ کو دکھائی نے دے رہی تو اس بات کا غالب امکان ہے کہ اس نے آپ کو بلاک کررکھا ہے۔
اس کے علاوہ آپ اس شخص کو پیغام بھیج کر دیکھ سکتے ہیں۔ اگر میسج پر کافی وقت گزرنے کے بعد بھی ایک ہی ٹک نظر آئے تو اس کا مطلب بھی یہی ہے کہ آپ کو بلاک کردیا گیا ہے۔
اہم پیغامات کو نشان زد کریں۔
آپ اہم پیغامات کو نشان زد کرسکتے ہیں تاکہ بعد میں ان پیغامات کو الگ سے پڑھ یا دیکھ سکیں۔ آپ اسے پیغامات کو بک مارک کرنا کہہ سکتے ہیں۔ جس پیغام کو نشان ذد کرنا ہو، اسے منتخب کریں یعنی اس پر انگلی سے کچھ دیر کے لیے ٹیپ کریں اور پھر اوپر ظاہر ہونے والے ستارے کے آئی کن پر ٹیپ کریں۔ اس طرح یہ پیغام نشان زد ہوجائے گا۔
تمام نشان زد پیغامات کو دیکھنے کے لیے مینیو کے تین عمودی نقطوں والے آئی کن پر کلک کریں ۔جس مینیو میں سیٹنگز کا آپشن موجود ہوتا ہے۔ اور اسٹارڈ میسج پر ٹیپ کریں۔ تمام نشان زدہ پیغامات ظاہر ہوجائیں گے۔
واٹس ایپ کال میں ڈیٹا بچانا۔
اگر آپ واٹس ایپ کے ذریعے کالز کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ زیادہ ڈیٹا بھی استعمال نہ ہو تو مینیومیں سے سیٹینگ پر ٹیپ کریں۔ اس کے بعد ڈیٹااینڈ سٹوریچ یویسج پر ٹیپ کریں۔ یہاں سب سے نیچے لو ڈیٹا یوسیج کے چیک بکس پر ٹیپ کر کے اسے چیک کردیں۔
واٹس ایپ پر پیغام تلاش کرنا۔
اگر آپ کسی چیٹ میں کوئی مخصوص پیغام تلاش کررہے ہیں تو اس چیٹ کو کھولیں اور اس کے بعد اوپر موجود تین نقطوں پر ٹیپ کریں۔ یہاں آپ کو سرچ منتخب کرنا ہے۔ اَب جو بھی پیغام آپ کو تلاش کرنا ہے، اس کے چند الفاظ یا حروف لکھیں ، واٹس ایپ آپ کا مطلوبہ پیغام تلاش کرلائے گا۔
تحریر سے متعلق اپنی آراء سے ضرورآگاہ کریں۔