اسمارٹ فون سے 34 خطرناک ایپس فوری ڈیلیٹ کریں

اسمارٹ فون سے 34 خطرناک ایپس فوری ڈیلیٹ کریں
اسمارٹ فون کی سب سے بڑی کشش مختلف ایپس ڈاؤن لوڈ کرنا ہے جن کی مدد سے سوشل میڈیا صارفین نت نئے جہانوں سے متعارف ہوتے ہیں لیکن محتاط رہیے، کیونکہ آپ کا فون خطرے سے خالی نہیں ہے۔
دنیا کے معروف ترین سرچ انجن گوگل نے پلے اسٹور پر موجود 34 معروف اپلیکیشنز ہٹالی ہیں جو صارفین کے لیے خطرے کا باعث تھیں۔ خواہشمند صارفین اب انہیں ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے۔
گوگل نے اینڈرائڈ فون استعمال کرنے والے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ اگر ان کے اینڈرائڈ فون میں یہ ایپس ڈاؤن لوڈ ہیں تو فوری ہٹالیں۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق اسمارٹ فون کو نقصان پہنچانے والی یہ ایپس تقریبا 10 کروڑ مرتبہ ڈاؤن لوٖڈ کی جا چکی ہیں۔
گوگل کا کہنا ہے کہ مذکورہ ایپس اسمارٹ فونز اور صارف کی ذاتی نوعیت کی معلومات کے حوالے سے خطرناک ہیں جنہیں ایک بارانسٹال کر لیا جائے تو یہ خفیہ طور پر اشتہارات کے ذریعے صارف کی حرکات پر نظر رکھتی ہیں۔ اس کے علاوہ انہیں ڈیلیٹ کرنا بھی انتہائی مشکل ہوتا ہے۔
خطرناک قرار دی جانے والی ایپلیکیشنز میں کی بورڈ، کرکٹ مزا لائیو لائن، انگلش اردو ڈکشنری آف لائن لرن انگلش، انگلش اردو ڈکشنری آف لائن، پیڈو میٹڑ سٹیپ کارنر- فٹنس ٹریکر، روٹ فائنڈر، پی ڈی ایف ویور- ای بک ریڈر، جی پی ایس اسپیڈو میٹر، جی پی ایس اسپیڈو میٹر پرو، نوٹ پیڈ- ٹیکسٹ ایڈیٹر، نوٹ پیڈ- ٹیکسٹ ایڈیٹر پرو، ہو ان فرینڈ می؟ ، ہو ڈیلیٹڈ می، جی پی ایس روٹ فائنڈر اینڈ ٹرانزٹ ، مسلم پریئرز ٹائم اینڈ قبلہ ٹائم ، قبلہ کمپاس – پریئر ٹائم، فل قرآن ایم پی 3- 50 پلس آڈیو ٹرانسلیٹ اینڈ لینگیوجز، ال قرآن ایم پی 3، پریئر ٹائم اذان۔ قرآن۔ قبلہ کمپاس، رمضان ٹائمز: مسلم پریئرز، دعا ، اذان اینڈ قبلہ ، او کے گوگل وائس کمانڈز (گائیڈ) ، سکھ ورلڈ- نتنیم، 133 میتھ فارمولاز میگا پیک، سوشل سائنسز، اسکول کریکلم، بومبج، ویڈیو ٹو ایم پی 3 ککنورٹر، رنگ ٹون میکر، ایم پی تھری کٹر، پاور وی پی این فری وی پی این، ارتھ لائیو کیم- پبلک ویب کیمز آن لائن ، کیو آر اینڈ بار کوڈ اسکینر، ریموو آبجیکٹ فرام فوٹو شامل ہیں۔
Report: Samaa News

Read More IT News

[http://tutorialsocean.com/category/it-news/]

Contact:

Any Kind Of Help Or Needs So Contact Me:
Facebook Group: [ https://www.facebook.com/Tutorials-Ocean-185506455425271/ ]

About Post Author