چینی ٹیلی کام کمپنی کا پاکستان میں فائیو جی کا کامیاب تجربہ
ٹیلی کام کے شعبہ میں پاکستان نے انقلابی قدم اٹھایا اور فائیو جی سروس کا تجربہ کرنے والا پہلا جنوبی ایشیائی ملک بن گیا ہے۔
چینی ٹیلی کام کمپنی نے یوم پاکستان پر فائیو جی کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
فائیو جی نیٹ ورک موجودہ موبائل انٹرنیٹ کنکشن سے 100 گنا تیز ہوگا۔فائیو جی نیٹ ورک موجودہ براڈ بینڈ کنکشن سے بھی 10 گنا تیز ہوگا۔
فائیو جی ہوم روٹر کی رفتار فور گیگا بائٹس فی سیکنڈ ہے۔ فائیو جی سے پچاس جی بی کی فائل 2 منٹ میں ڈاؤن لوڈ ہوسکتی ہے۔
پی ٹی اے نے گزشتہ ماہ فائیو جی کے لائسنس کے اجرا کیلئے درخواستیں طلب کی تھیں۔
Report: Zaheer Ali Khan – Samaa News – 22-08-2019