WhatsApp messages will now be automatically deleted-Information Technology News in Urdu
واٹس ایپ کے پیغام اب خود ہی ڈیلیٹ ہوجائیں گے
واٹس ایپ نے خودکار طریقے سے میسج ڈیلیٹ کا فیچر متعارف کرنے کی تیاری کرلی ۔
واٹس ایپ جلد ’سیلف ڈسٹرکٹیو میسج ‘یعنی خودکار طریقے سے میسج ڈیلیٹ کے فیچر کو متعارف کرائے گا جو ابھی آزمائش کے مرحلے میں ہے۔
کمپنی ان دنوں اس فیچر کو آزما رہی ہے جس میں صارف کی جانب سے بھیجا جانے والا پیغام خود ہی غائب ہوجائے گا۔
ایپ کا یہ فیچر اس وقت آزمائشی مرحلے میں ہے جب کہ اِسے متعارف کرانے کا مقصد صا رفین کی گفتگو کی رازداری کو بہتر بنانا ہے۔
نئے فیچر میں بھیجا جانے والا پیغام خود ہی غائب ہوجائے گا جس کی وجہ سے لوگوں کے درمیان ہونے والی گفتگو کی رازداری محفوظ ہوجائے گی۔
واٹس ایپ میں اس فیچر کی ابتدائی طور پر دی جانے والی معیاد 05 سیکنڈ اور 01 گھنٹہ ہے، اس کے علاوہ ابھی تک کوئی آپشن نہیں دیا گیا۔
تاہم ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا کہ یہ فیچر واٹس ایپ کے آئی فون یا اینڈرائڈ صارفین دونوں کے لیے ہے یا نہیں اور نہ ہی فیچر کو متعارف کرانے کے حوالے سے کسی تاریخ کا بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے
Report: Sama News