Vivo V17 – First Dual PopUp Selfie, Snapdragon 712, Indisplay Fingerprint Mobile Cell phone For Sale In Pakistan | Vivo V17 Dual PopUp Selfie
پہلاڈوئل پوپ اپ سیلفی فون پاکستان میں فروخت کیلئے پیش
چین کی معروف کپمنی ویوو نے 6 کیمروں والا دنیا کا پہلا ڈوئل پوپ اپ سیلفی کیمرا سیٹ اپ والا فون ’’وی 17 پرو ‘‘پاکستان میں بھی فروخت کیلئے پیش کردیا ہے۔
اسکرین کے اندر دیے جانے والے فنگرپرنٹ اسکینرکے ساتھ یہ 6 اعشاریہ 44 انچ کا سپر ایمولیٹڈ ڈسپلے فون ہے۔ 128 جی بی اسٹوریج، 8 جی بی ریم ، اسنیپ ڈراگون 675 پروسیسر کے حامل اس فون کے ساتھ 4100 میگاہرٹزبیٹری دی گئی ہے۔
فرنٹ پر 2 کیمروں میں 32 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل والا وائیڈ اینگل کیمرہ شامل ہے جو گروپ سیلفی کیلئے بہترین ہے۔
فون کی بیک سائیڈ پر دیے جانے والے 4 کیمروں میں سے مین کیمرہ 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ باقی 3 میں 2 ایکس آپٹیکل زوم کے ساتھ 13 میگا پکسل ٹیلی فوٹو کیمرہ،8 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرہ اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ کیمرہ شامل ہیں۔
فون کے 6 کیمروں میں سے4 بیک اور 2 فرنٹ پرہیں جو پوپ اپ سلائیڈرمیں چھپے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں گیم موڈ بھی ہے جس میں وائد چینجر جیسے فیچرز بھی موجود ہیں۔
فلیگ شپ ویوووی 17 پرو کو پاکستانی صارفین کیلئے 2 رنگوں کرسٹل بلیک، اور کرسٹل اسکائی بلومیں پیش کیا گیا ہے جن کی پہلے سے بکنگ کرائی جاسکتی ہے۔ فون 12 اکتوبر سے فروخت ہو گا جس کی قیمت کا آغاز 66 ہزار 999 روپے سے ہوگا۔
ایک سال کی آفیشل وارنٹی کے علاوہ کمپنی کی جانب سے خریدنے والوں کو زونگ کے فری ڈیٹا اور بلوٹوتھ ہیڈ سیٹ بنھی دیا جائے گا۔
پاکستان سے قبل اس فون کو گزشتہ ماہ بھارت میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا تھا۔ بھارتی کرنسی میں اس کی قیمت 29 ہزار 990 روپے رکھی گئی ہے۔
یاد رہے کہ ویوو کمپنی کا 15 پرو 32 میگا پکسل سیلفی کیمرے کی سہولت کے ساتھ پہلا اسمارٹ فون تھا جس کے بعد دیگرکمپنیز نے بھی یہ کیمرہ متعارف کرایا۔