Samsung’s most expensive Smartphone Galaxy Fold ready for sale

سام سینگ کا مہنگا ترین “گلیکسی فولڈ” فروخت کیلئے تیار
اسمارٹ فون بنانے والی معروف جنوبی کورین کمپنی سام سینگ کی جانب سے بالآخرپہلا فولڈ ایبل فون گلیکسی فولڈ 6 ستمبر کو فروخت کیلئے پیش کیا جا رہا ہے ۔
سام سینگ نے گلیکسی فولڈ کو رواں سال کے آغاز میں متعارف کرواتے ہوئے اپریل میں اس کی فروخت کا اعلان کیا تھا لیکن اسے فروخت کیلئے پیش کرنے میں خاصا وقت لگا۔
تاخیر کی وجہ گلیکسی فولڈ میں سامنے آنے والے چند مسائل تھے اور کمپنی کی جانب سے صارفین کو یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ ان مسائل پر قابو پانے کے بعد ستمبر میں فون مارکیٹ میں پیش کردیا جائے گا۔
یہ فون رواں سال سام سینگ کا تیسرا فلیگ شپ فون ہے جس کے اہم فیچرز میں 4اعشاریہ 6 انچ کا ڈسپلے ہے جو اس فولڈایبل فون کے کھولے جانے پر 7 اعشاریہ 3 انچ ہوگا۔ فون کی اسکرین انفٹنی فلیکس ہے۔
فرنٹ اسکرین عام اسمارٹ فون کی طرح کام کرے گی۔ کمپنی کے مطابق ملٹی ٹاسکنگ کیلئے بڑا ڈسپلے انتہائی موثر ثابت ہے۔ صارفین بیک وقت 3 ایپس استعمال کرسکیں گے۔
فون متعارف کرواتے ہوئے کہا گیا تھا کہ اسے ایل ٹی ای کے علاوہ فائیو جی ورژن میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔ فون کی بیٹری 4380 میگا ہرٹزہوگی۔
گلیکسی فولڈ کی خاص بات اس کے 6 کیمرے ہیں۔ ایک سیٹ اپ 3 کیمروں پر مشتمل ہے جس میں 16 میگا پکسل الٹرا وائیڈ شوٹر، 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لین اور 12 میگا پکسل ڈوئل پکسل وائیڈ کیمرا شامل ہے۔ آپٹیکل اسٹیبلائزیشن کے ساتھ اس میں 2 اپرچر دیے گئے ہیں۔
باقی کیمروں میں فون کو ٹیبلٹ موڈ پراستعمال کریں تو فرنٹ پر ڈوئل سیلفی کیمرا سیٹ اپ ہے۔ ایک کیمرہ 10 میگا پکسل وائیڈ اور دوسرا8 میگا پکسل آر جی بی ڈیپتھ ہے۔ فولڈ موڈ پر بھی 10 میگا پکسل کا ڈوئل پکسل سیلفی کیمرا ہے۔
سام سینگ نے آغاز میں گلیکسی فولڈ کی قیت 1980 ڈالرز بتائی تھی جو پاکستانی روپوں میں تقریبا 3 لاکھ 11 ہزار 850 روپے بنتی ہے۔ اپریل کے بجائے فون 6 ستمبرکو متعارف کروایا جا رہا ہے اس لیے فی الحال حتمی قیمت کا تعین نہیں کیا جاسکتا ۔
قیمت کے لحاظ سے ظاہر ہے کہ یہ فون کمپنی کا مہنگا ترین فون ہے۔
فی الحال فون 6 ستمبر کو جنوبی کوریا میں فروخت کیلئے پیش کیا جا رہا ہے ۔

Report: SAMA News

About Post Author

,