Facebook Accidentally Leaks Phone Numbers of 419 Million Users

Facebook Accidentally Leaks Phone Numbers of 419 Million Users

فیس بک صارفین کا ڈیٹا ایک بار پھر چوری،کروڑوں افراد کے موبائل فون نمبرز لیک
سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک سے صارفین کا ڈیٹا ایک بار پھر چرالیا گیا، 41 کروڑ 90 لاکھ افراد کے موبائل فون نمبرز لیک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کر نچ ٹیک کے مطابق جن فیس بک صارفین کا ڈیٹا چوری ہوا ان میں 13 کروڑ 30 لاکھ امریکی، ایک کروڑ 80 لاکھ برطانوی اور 5 کروڑ سے زائد ویتنامی شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیس بک انتظامیہ نے موبائل نمبرز چوری ہونے کی نشاندہی ہونے کے بعد متاثرہ ڈیٹا کو آف لائن کر دیا، لیک ہونے والا ڈیٹا فیس بک نے ایک ٹول کے ذریعے جمع کیا تھا، جسے ’کیمبرج اینالیٹیکا‘ کمپنی کے زوال کے باعث ایک سال قبل ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹول کے ذریعے فیس بک نے 8 کروڑ 70 لاکھ افراد کے ذاتی کوائف اجازت کے بغیر ہی جمع کر لئے تھے۔
فیس بک ترجمان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ پرانا ڈیٹا ہے جو ایک سال قبل فیچر میں تبدیلی سے پہلے لیک ہوا تھا، اس ڈیٹا کو محفوظ بنایا جا چکا ہے اور ہمارے پاس ایسے کوئی شواہد موجود نہیں کہ فیس بک صارفین کے ڈیٹا کے حوالے سے کوئی سمجھوتا کیا گیا ہو۔
اپریل میں ایک بلاگ کے ذریعے اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ فیس بک صارفین فون نمبرز کے ذریعے کسی بھی شخص کو تلاش کرستے ہیں۔
فیس بک کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر مائیک اسکروفر کا دعویٰ ہے کہ سازشی عناصر نے اس فیچر کا استعمال کرکے فون نمبرز اور ای میل کے ذریعے لوگوں کو تلاش کرکے ان کے ذاتی کوائف حاصل کئے، ہمیں یقین ہے کہ اس فیچر کے ذریعے فیس بک استعمال کرنیوالے صارفین کی بڑی تعداد کے ذاتی کوائف حاصل کئے گئے ہوں گے، لہٰذا اب ہم اس فیچر کو بند کر رہے ہیں۔

Report: Samaa News

About Post Author

,