Apple introduces new iPhone Models “iphone 11”
ایپل نے آئی فون کے نئے ماڈلز متعارف کرادیئے
معروف ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے آئی فون 11 کا ماڈل لانچ کردیا۔
جس میں جدید ترین الٹرا وائیڈ کیمرا کے ذریعہ فون کو اپ ڈیٹ کیاگیا ہے اور اس کی قیمت 699 ڈالر تک کم کردی۔
کیلفورنیا میں ہونے والی ایک تقریب کے دوران کمپنی کے چیف نے کہا کہ نئے آئی فون میں نئے فیچرزاور بہترین ڈزائن دیا گیا ہے ۔
کمپنی کی جانب سے پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں نئے آئی فون کی انٹری لیول قیمتیں کم رکھی گئی ہیں، واضح رہے گزشتہ برس لانچ ہونے والے آئی فون ایکس آر کی انٹری لیول قیمت 749 ڈالر رکھی گئی تھی ۔
ایپل کی جانب سے اس کے ساتھ ساتھ آئی فون پرو بھی لانچ کیا گیا ہے جوکہ زیادہ مالیت کا فون ہے ۔
ایپل نے آئی فون کے ساتھ ساتھ نیٹ فلیکس اور ایمازون کی طرز پر اپنی علیہدہ سروس ایپل ٹی وی کے لانچ کرنے کا اعلان کیا ، ایپل کی ٹی وی سروس 1 نومبر کو سو سے زائد ملکوں میں لانچ کی جائے گی جس کی ماہانہ فیس 4.99 ڈلر رکھی گئی ہے ۔ جس میں شوز، فلمیں اور ڈاکومنٹریز کو پیش کیا گیا ۔
Report: Sama News