Introduces the world’s most powerful camera phone
دنیا کے سب سے طاقتورکیمرے والا فون متعارف
چین کی معروف ٹیکنالوجی کمپنی ژاؤمی نے دنیا کا سب سے طاقتورکیمرہ رکھنے والاموبائل فون متعارف کروادیا۔
می سی سی نائن پرو پریمیئم کے نام سے متعارف کرائے جانے والے اس فون کا کیمرہ 108 میگا پکسل ہے۔ ژاؤمی کا کہنا ہے کہ صارفین اس کیمرے کی مدد سے انتہائی واضح تصویر کھینچ سکتے ہیں جس میں تمام ترجزئیات واضح ہوں گی۔
اس طاقتورترین کیمرے کا سینسرمعروف جنوبی کورین کمپنی کورین کمپنی سام سنگ نے تیارکیا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ ایسا سینسرانہوں نے اپنے فون میں متعارف نہیں کروایا۔
اس سے قبل ستمبرمیں کمپنی نےاعلان کیا تھا کہ یہ کیمرہ نئےفون ” می مکس الفا” میں متعارف کرایا جائے گا، لیکن دسمبر میں فروخت کیلئے پیش کیا جانے والا می میکس الفا ایلیٹ کلاس کیلئے ہوگا جس کی ممکنہ قیمت 2800 ڈالرسے زیادہ کہی جا رہی ہے۔
اسمارٹ فون انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد کے مطابق می سی سی نائن پرو پریمئیم کا اتنا طاقتورکیمرہ کا اسے مارکیٹ میں خاص مقام دلائے گا۔
اس نئے سینسرمیں پکسلز کو4، 4 کےسیٹ میں رکھا گیا ہے جس کے ساتھ لال، نیلے اورسبزرنگ کی روشنی پہچاننے کی صلاحیت دی گئی ہے۔ سینسر میں موجود پکسلزکوسافٹ ویئر کی بدولت مختلف اندازمیں ترتیب دیا جاتا ہے۔ کیمرے کی تصویر 27 میگا پکسل ہوتی ہے۔ لیکن اگر روشنی زیادہ ہو تو سافٹ وئیر کی مدد سے 108 میگا پکسل کی تصویر لی جاسکتی ہے۔ لیکن 108 میگا پکسل کی تصویر کا حجم فون کی بیٹری کو بھی متاثر کرے گا۔
ژاؤ می کے اس فون کا کیمرہ طاقتورترین سہی لیکن خامیوں سے پاک نہیں۔ اسمارٹ فونز کا تجزیہ کرنے والی ایک ویب سائٹ کے مطابق اس کیمرے سے لی جانے والی تصاویرمیں متوقع تفصیلات نہیں آئیں ۔ خاص طورپر سائے میں لی گئی تصاویر کا معیار اتنا اچھا نہیں جتنا کہ ہونا چاہیے تھا لیکن ویب سائٹ کا یہ بھی کہنا ہے دیگر لینسز سے کھینچی گئی تصاویر نہایت اعلیٰ ہیں۔
یاد رہے کہ ژاؤمی دنیا بھرمیں اسمارٹ فون بنانے والی کمپنیوں میں چوتھے نمبرپرہے جن کے فونز کی فروخت یورپ میں بھی بڑھ رہی ہے۔
فی الحال اس فون کو صرف چین میں فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے اور اس کی تعارفی قیمت 400 امریکی ڈالرز، 310 برطانوی پاؤنڈز اور 2 ہزار 799 یوآن رکھی گئی ہے۔
Report: SAMAA News