Apple, a leading IT company, banned 15 Indian apps for cheating and spreading viruses.

Apple, a leading IT company, banned 15 Indian apps for cheating and spreading viruses.

معروف آئی ٹی کمپنی اپیل نے دھوکا دینے اور وائرس پھیلانے کے الزام پر 15 بھارتی ایپس پر پابندی عائد کردی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایپل کی سیکیورٹی کمپنی ونڈیرا نے ایپل اسٹور پر اپ لوڈ ہونے والی 17 ایپلی کیشنز کلک ویئر سے متاثرہ پائی گئیں جس کا مقصد اشتہارات کے ذریعے اپنا منافع بنانا تھا۔
رپورٹ کے مطابق متعلقہ ایپلی کیشنز بھارتی ریاست گجرات میں قائم کمپنی نے بنائی تھیں، جن میں سے 15 کو ایپ اسٹور سے ڈیلیٹ کیا گیا ہے، جب کہ 2 ایپس سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔
ایپل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس نے ایپ اسٹور سے ان ایپلی کیشنز کو ڈیلیٹ کردیا جن میں ایسی کوڈنگ موجود تھی جو اشتہارات پر کلک کروانے میں مدد دیتے ہیں۔ انہوں نے مستقبل میں ایسی خرابیوں کو جانچنے کے لیے اپنے ٹولز کو بھی اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ ایسی موبائل ایپس ہوتی ہیں جس سے ویب پیچ پر جانے کیلئے بیک گراؤنڈ میں لنک موجود ہوتا ہے اور تصویر پر کلک کرتے ہی صارف ویب سائٹ پر ڈائریکٹ لنک کرتا ہے۔
ایپل کی سیکیورٹی کمپنی کے مطابق ایپس کی کوڈنگ میں کلک کرنے والا وائرس بھی موجود ہوتا ہے، جو ان کے ڈیٹا کو نقصان پہنچا سکتا ہے یا پھر اس سے ڈیٹا ہیک بھی ہوتا ہے۔
سیکیورٹی فرم کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی کمپنی کی گوگل پلے اسٹور پر کمپنی کی متعدد ایپس موجود ہیں لیکن ان میں اس طرح کے وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی۔

Read More IT News

[http://tutorialsocean.com/category/it-news/]

Contact:

Any Kind Of Help Or Needs So Contact Me:
Facebook Group: [ https://www.facebook.com/Tutorials-Ocean-185506455425271/ ]

About Post Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *