How to Earn Money from YouTube in Urdu/Hindi [Full Tutorial]

How to Earn Money from YouTube in Urdu/Hindi [Full Tutorial]

YouTubeکے ذریعے کیسے اپنی آمدنی میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

تحریر: سید ارشد سلطان

YouTubeسے تو آپ سب لوگ ہی واقف ہوگے انٹرنیٹ پر جب ویڈیوز کی بات آتی ہیں تو سب پہلا نام جو ذہن میں آتا ہیں وہ YouTube ہوتا ہیں جہاں دنیا کی تقریبا ہر ویڈیو باآسانی مل جاتی ہیں اور یہ دنیا میں ہر عمر کے لوگوں میں یکساں مقبول ہیں ۔

اعدادو شمار (YouTube Statistics)

1. اعدادو شمار (Statistics) کے مطابق YouTube دنیا کا دوسرا سب سے بڑا سرچ انجن ہے ۔
2. یوٹیوب کے ماہانہ دو ارب سے زیادہ فعال صارفین ہیں۔
3. YouTube دیکھنے کا 70% سے زیادہ وقت موبائل پر ہے۔
4. 100 سے زیادہ ممالک کے پاس YouTube کا اپنا مقامی ورژن ہے۔
5. یوٹیوب موبائل انٹرنیٹ ٹریفک کے ایک تہائی سے زیادہ کے لئے ذمہ دار ہے۔
6. YouTube کے 51%صارفین روزانہ اس سائٹ پر جاتے ہیں۔
7. YouTube پر ہر منٹ میں 500 گھنٹے کا مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔
8. ہر روز ایک ارب گھنٹے یوٹیوب کا مواد دیکھا جاتا ہے۔
9. سکون اور تفریح YouTube ویڈیوز دیکھنے کی اولین وجوہات ہیں۔
10. اس سال ، آن لائن ویڈیو انٹرنیٹ ٹریفک کا 79% بنائے گی۔
11. 75% بڑی عمر کے افراد گھر میں آرام کے وقت موبائل یوٹیوب ویڈیو دیکھتے ہیں۔

YouTube کے ذریعے آمدنی:

YouTube سے تو آپ لوگ واقف ہے لیکن آپ میں سے بہت سارے لو گ اس بات سے واقف نہیں کہ YouTube آن لائن آمدنی کا بہت بڑاذریعہ ہے اور YouTube کے ذریعے بہت سارے لوگوں نے اچھی آمدنی حاصل کر کے اپنے معیار زندگی بہت بہتر کر لیا ہے۔ وہ کیسے چلیےمیں آپ کو سمجھتا ہوں ۔

YouTube Channel

آپ نے YouTube پر اپنا ایک چینل بنانا ہے جس کے لیے آپ کے پاس Gmail کا اکاوئنٹ ہونا ضروری ہیں۔ YouTube Channel بنانے کے بعد کسی ایسے Topic پر اپنی ویڈیوز بنانی ہیں جس کو لوگ پسند کرتے ہوں اور بہت دیکھیں جانے والے موضوع ہوں اور لوگوں میں مقبول ہو(یا د رہیں ویڈیوز اپنی ہوں، کسی کی کاپی نہ ہو) اب Topic کا انتخاب کیسے کریں یہ بھی کوئی بڑا مسئلہ نہیں آپ کے پاس جو صلاحیت ہیں آپ اس کو اپنا موضوع بنا لیں مثال کے طو رپ آپ ایک House Wife ہیں آپ Cooking بہت اچھی کرتی ہیں آپ اپنے کھانے کی Recipes کی ویڈیوز بنا لیں، آپ بیوٹی پالر کا کام جانتی ہیں میک اپ Tips کی ویڈیوز بنانا لیں، آپ سلائی کام جانتی آپ اس کی ویڈیوز بنا سکتی ہیں ، اسی طرح مرد حضرات مندرجہ بالا موضوع پر ویڈیوز بناسکتے ہیں اس کے علاوہ آپ کے پاس جو صلاحیت ہیں آپ اس کی ویڈیوز بنا سکتے ہیں کچھ مثالیں اور بھی دیکھ لیتے ہیں جس سے آپ کو اور بہتر بات سمجھ آجائیں گی۔ اگر آپ ٹیچر ہیں تو آپ اپنے لیکچر ز کی ویڈیوز بناسکتے ہیں ، آپ اچھے نعت خواں /مقرر ہیں تو اپنی ویڈیوز بنا سکتے ہیں ، الیکٹرک ورک، موبائل ریئپرئنگ، گاڑیوں کا کام غرض یہ ہر وہ کام جس کی لوگوں کو ضرورت ہوں اور وہ اس کے متعلق انفارمیشن چاہتے ہیں آپ اس موضوع پر کام کر سکتے ہیں۔ ویڈیوز بنانے کے بعد اپنے چینل پر اپلوڈ کریں اور زیادہ سے زیادہ لوگوں تک اپنی ویوڈیز شیئر کریں تاکہ لو گ اس کو دیکھیں کیونکہ اصل کام یہی سے شروع ہوتا ہے ۔ Google بہت زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز پر مختلف ایڈز چلاتا ہے اور اس کی آمدنی میں کچھ شئیر اس ویڈیو کے مالک کو بھی دیتا ہے۔اگر آپ کا چینل بہت مقبول ہو جاتا ہے اور لو گ اس کو پسند کرنے لگتے ہیں تو آپ کی بہت اچھی آمدنی اسٹار ٹ ہوجائے گی۔

YouTube Monetization

لیکن روکیے ! یہ سب اتنا بھی آسان نہیں اس کے لیے Google نے کچھ شرائط رکھی ہیں آپ کو پہلے ان شرائظ کو پورا کرنا ہوگا پھر آپ کا چینل Approved ہوجائے گا ۔ Approval کے اس عمل کو YouTube Monetization کہا جاتا ہیں جس میں آپ کے چینل پر 1000 سبسکرائبر ز اور 4000 Watch Time ہونا چاہیں۔ Watch Time سے مراد اپ کے چینل پر موجود ویڈیوز کو4000 گھنٹے دیکھا جاچکا ہوں۔ یہ دونوں شرائط پوری کرنے بعد آپ کے چینل کو Review کیا جاتا ہے کہ اس میں Copyright ویڈیوز نہ ہو ، اسلحے کی نمائش ، دہشت گردی ، تعصب اور قومی اداروں سے متعلق ویڈیوز نہ ہو تو با آسانی چینل کو Approval مل جاتی ہیں۔
اپنے چینل پر ٹریفک لانے کے لیے موضوع کا انتخاب، اس کا ٹائٹل ، اس کی کی وضاحت اور ویڈیو کی Thumbnail (ویڈیو کی تصویر) جتنی پر کشش ہوگی اس سے آپ کے چینل پر اِتنا زیادہ ٹریفک آگے اور جتنا ذیادہ ٹریفک اتنی زیاہ آمدنی۔
تحر یر کو پڑھنے کےلیے شکریہ ، اس موضوع سے متعلق مزید معلومات ، اور اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کرنے کے لیے Comment ضرور کریں ، آن لائن آمدنی کے مزید طریقے جانے کے لیے ہماری ویب سائٹ اور YouTube Channel کو ضرور Subscribe کریں۔

Contact:
Any Kind Of Help Or Needs So Contact Me:
Facebook Group: [ https://www.facebook.com/Tutorials-Ocean-185506455425271/ ]

YouTube Channel:

[https://www.youtube.com/channel/UCxWjoR7jJL62YLBIMK_kHhA?view_as=subscriber]

About Post Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *