Google’s Developing a Feature to Show Brightly Light Streets on Maps
گوگل اب آپ کو اندھیرے سے بھی بچانے کیلئے تیار
معروف ٹیکنالوجیکل کمپنی گوگل نے صارفین کے فائدے کے لیے اپنی ایپ گوگل میپس میں نیا فیچر متعارف کروانے کا فیصلہ کرلیا۔
گوگل لوگوں کی زندگیوں کو آسان بنانے کے لیے نت نئے منصوبہ پیش کرتا ہے تاہم اب مسافروں کے لیے اس نے نئی کوشش کی ہے۔
غیر ملکی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق گوگل نے اپنے ایپ گوگل میپ پر نئے فیچر کو متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مذکورہ فیچر مسافروں کو راستہ بتانے کے ساتھ ساتھ اب انہیں رات کے اوقات میں روشن اور اندھیرے راستوں سے بھی آگاہ کرے گا۔
گوگل نے اپنی اس ایپ کا نام بھی ’لائٹننگ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ اس ایپ کو کب تک عام لوگوں کے لیے قابل استعمال بنایا جائے گا۔
اس ایپ کی مدد سے ایسی گلیوں کی نشاندہی پیلے رنگ سے کی جائے گی جہاں روشنی موجود ہوگی تاکہ ان کا اندھیرے راستوں سے فرق کیا جاسکے۔
اب ایسے افراد جو کسی ایسے علاقے میں سفر کر رہے ہوں جس سے وہ آشنا نہ ہوں تو گوگل میپس کا یہ فیچر ان کی مدد کرے گا۔
اس حوالے سے یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ گوگل کس طریقہ کار کے تحت ایسی گلیوں یا سڑکوں کا ڈیٹا جمع کرے گا اور انہیں اپ ڈیڈ کرے گا جہاں روشنی موجود رہتی ہے۔
گوگل کی جانب سے رواں برس میپس کے لیے ایک فیچر مترجم متعارف کروایا گیا تھا جو مسافروں کو آواز کی مدد سے جگہ کا نام اور پتہ تلاش کرنے اور میزبان سے رابطہ بحال کرنے میں مدد دیتا ہے۔
Report: Daily Jang