Features of the Samsung Galaxy S20 5G

Features of the Samsung Galaxy S20 5G
سام سانگ گلیکسی ایس20 فائیوجی کی خصوصیات
اسمارٹ فونز بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی سام سانگ کی جانب سے آئندہ ماہ فروری میں گلیکسی ایس20 فائیو جی متعارف کرایا جائے گا، جس کی خصوصیات بھی پیش کر دی گئی ہیں۔
گلیکسی ایس20 پہلے گلیکسی ایس11 کے نام سے متعارف کیا جانا تھا لیکن اب یہ گلیکسی ایس20 کے نام سے ہی متعارف کرایا جائے گا۔
گلیکسی ایس20 کی قیمت کتنی ہوگی اس متعلق فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا لیکن اس اسمارٹ فون کی ممکنہ خصوصیات جی ایس میرینا ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہیں۔
خصوصیات
سام سانگ کے نئے اسمارٹ فون میں اینڈرائیڈ ورژن 10.0 وَن یو آئی 2 استعمال کیا گیا ہے اور اسکے ساتھ چِپ سیٹ کوالکوم سنیپ ڈریگن 865 نصب کی گئی ہے، جبکہ سی پی یو اوکٹا کور شامل کیا گیا ہے۔
ڈسپلے
اسمارٹ فون کا ڈھانچہ ایلومینیم کا بنایا گیا ہے، جبکہ اسکا اگلا اور پچھلا حصہ گوریلا گلاس پر مشتمل ہے۔ اسکرین کا سائز 6.2 ہے۔ اسکی حفاظت کےلیے کارننگ گوریلا گلاس 6 استعمال کیا گیا ہے۔
میموری
گلیکسی ایس20 کی اندرونی میموری 128 جی بی اور ریم 12 جی بی ہے۔
کیمرہ
گلیکسی ایس20 میں تین کیمرے میں دیے گئے ہیں جس کا مین کیمرہ 64 میگا پکسل پر مشتمل ہے، جبکہ وائڈ اور الٹرا وائڈ 12، 12 میگا پکسل کے ہیں۔ بقیہ اسمارٹ فونز کی طرح اس میں بھی ایل ای ڈی فلیش، آٹو ایچ ڈی آر اور پنوراما موجود ہے۔
سیلفی کیمرہ
اسمارٹ فون میں سیلفی کےلیے 10 میگا پکسل دیا گیا ہے۔
فیچرز
اسکے فیچرز میں فنگر پرنٹ کی سہولت بھی دی گئی ہے، جوکہ اسکے ڈسپلے میں رکھا گیا ہے۔
بیٹری
گلیکسی ایس20 میں نہ ہٹنے والی 4 ہزار ایم اے ایچ بیٹری نصب کی گئی ہے۔ بیٹری مکمل چارج ہونے میں 74 منٹ لیتی ہے۔ سام سانگ کا نیا اسمارٹ فون سیاہ رنگ کے علاوہ دیگر رنگوں میں بھی دستیاب ہوگا۔

About Post Author

,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *