حکومت نے بچوں کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے نئی موبائل ایپ تیار کرنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے “میرا بچہ الرٹ” کے نام سے خصوصی ایپلی کیشن بنانے کا حکم ديا ہے۔ وزيراعظم نے ايپلی کيشن دو ہفتے ميں تيار کرنے کی ہدايت کی ہے۔
ایپلی کیشن کے ذريعے تمام تفصیلات آئی جیز اور دیگر حکام تک پہنچ جائیں گی۔ میرا بچہ الرٹ ایپلی کیشن پاکستان سٹیزن پورٹل سے منسلک ہوگی۔ٓ
وزيراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت وہ تمام اقدامات کرے گی جس سے معصوم بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے اور ایسے مکروہ اور بھیانک جرائم میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دلوائی جا سکیں۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ اس ایپ سے کسی بھی واقعہ میں بچے کی برآمدگی اور کیس پر پیش رفت پر نظر رکھی جاسکے گی۔ اس ایپ کے ذریعے مکروہ فعل میں ملوث دیگر ملزمان تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی۔ موبائل ایپ کی تیاری کا فیصلہ منگل کے روز ہونے والے کابینہ اجلاس میں کیا گیا۔
Report: Samaa News