Techno Camon 12 Air -Tecno is expected to launch Camon 12 Air Smartphone in Pakistan this week

Techno Camon 12 Air -Tecno is expected to launch Camon 12 Air Smartphone in Pakistan this week

ٹیکنو کیمون 12 ائیر کی رواں ہفتےمارکیٹ میں لانچنگ متوقع
پاکستانی موبائل مارکیٹ میں ٹیکنو کی کامیابیوں کے سفر میں ٹیکنو اسپارک سیریز کی ریکارڈ سیل ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی۔ اسپارک سیریز کے گواسپارک اور پھر اسی کا جدید ورژن اسپارک فور صارفین کی خصوصی توجہ کا مرکز رہا ہے۔
کیمون سیریز کا جدید ماڈل کیمون 12 ائیر رواں ہفتے لانچ کرنے کی تیاری جاری ہے۔ ٹیک ناقدین کے مطابق یہ موبائل فون اپنی قیمت اور فیچرز کے لحاظ سے موبائل مارکیٹ میں نہ صرف مقبول ہوگا بلکہ اس کی قیمت اور فیچرز کے مطابق یہ موبائل فون اسپارک سیریز کے سیل ریکارڈ توڑنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔
انٹرنیٹ پر کیمون 12 ائیراپنی لانچنگ سے قبل ہی ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔ جس سے صارفین کا کیمون 12 ائیرمیں دلچسپی کا اندازہ باخوبی لگایا جاسکتا ہے۔
کیمون 12 ائیر فیچرز اور قیمت
اس فون کے اہم فیچرز میں 6.5 انچ کی بڑی اسکرین کے ساتھ ساتھ ان اسکرین کیمرہ اور اے آئی ٹرپل کیمرہ بھی موجود ہے۔اس کے علاوہ 4000 ایم اے ایچ کی بڑی بیٹری،4 جی بی ریم اور 64 جی بی روم بھی موجود ہے۔یہ موبائل فون 2 دلکش رنگ بے بلیو اور رائل پرپل میں متعارف کرایا جائے گا۔مارکیٹ میں یہ فون صارفین کے لئے قریباً 20 ہزار روپے کی قیمت میں دستیاب ہوگا۔
Techno Camon 12 Air
ٹیکنو شائقین کی جانب سے اسپارک سیریز کے لانچ سے قبل ہی سوشل میڈیا پر اس کے چرچے عروج پر تھے۔ اسپارک فور کے لانچ ہونے کے چند گھنٹوں میں ہی ٹیکنو نے ریکارڈ توڑ سیلز کی۔ ٹیک ماہرین کی جانب سے اس سیریز کو پہلے ہی بجٹ کیٹیگری میں بہترین موبائل قرار دیا جا چکا تھا۔متعارف ہونے کے بعد ٹیکنو شائقین نے بھی اس کی عمدہ کارکردگی کو سوشل میڈیا پر خوب سراہا۔

About Post Author