France Banned the Smartphone in Schools

France Banned the Smartphone in Schools

فرانس نے اسکولوں میں اسمارٹ فون پر پابندی عائد کردی
اسمارٹ فونز کے بچوں پر اثرات ایک ایسی بحث ہے جس میں مثبت رائے رکھنے والوں کی تعداد منفی رائے رکھنے والوں سے بہت کم ہے۔ زیادہ تر لوگوں کا خیال ہے کہ اسمارٹ فون کا زیادہ استعمال بچوں کی صلاحیتوں کی بری طرح متاثر کررہا ہے۔ جبکہ ماہرین مسلسل خبردار کررہے ہیں کہ اسمارٹ فون کی لت صحت کے لیے اچھی نہیں۔
انہی باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فرانس کی حکومت نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے اسکول میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی لگا دی ہے۔ جبکہ اس سے زائد عمر کے بچوں کے اسکولوں کو خود فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے کہ وہ بچوں کو اسمارٹ فون رکھنے کی اجازت دیتے ہیں یا نہیں۔
یہ پابندی صرف اسمارٹ فون ہی نہیں بلکہ انٹرنیٹ سے کنکٹ ہو سکنے والے ہر آلے کے لیے ہے۔ موجودہ فرانسیسی صدر میکرون نے اپنی انتخابی مہم میں اس پابندی کا وعدہ کیا تھا۔
اس سے پہلے 2010ء میں فرانس اسکول کے اساتذہ پر بھی پابندی لگا چکا ہے کہ وہ پڑھانے کے دوران اسمارٹ فون استعمال نہیں کرسکتے۔
تحریر سے متعلق اپنی آراء سے ضرورآگاہ کریں۔

About Post Author

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *