Apple Created A Device Which Is More Expensive Than BMW X 5

ایپل نے بی ایم ڈبلیو سے مہنگا کمپیوٹر بناڈالا

Apple Created A Device Which Is More Expensive Than BMW X 5

اگر آپ ایپل کی جانب سے متعارف کروایا گیا نیا ایپل میک پرو ڈیسک ٹاپ خریدنے کے خواہشمند ہیں تو آپ کو بی ایم ڈبلیو ایکس 5 کی خریداری کے لیے مختص کیے گئے پیسوں کی ضرورت پڑے گی۔
ایپل کی جانب سے اعلان کی کیا گیا تھا کہ وہ میک پرو اور پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر کی لاؤنچ کرنے کے لیے تیار ہے، اب اس کے لیے امریکا میں پری آرڈر لیے جارہے ہیں۔
Apple Mac Pro Display
Apple Mac Pro Display
نئے میک پرو کی قیمت 5 ہزار 999 ڈالر (9 لاکھ 29 ہزار پاکستانی روپے) سے شروع ہورہی ہے جبکہ پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر کی قیمت 4 ہزار 999 امریکی ڈالر (7 لاکھ 74 ہزار روپے) سے شروع ہورہی ہے۔
تاہم اگر آپ اس کمپنی کے اعلیٰ ورژن کو خریدنے جائیں تے تو میک پرو کی قیمت آپ کو 50 ہزار 199 امریکی ڈالر علاوہ ٹیکس (77 لاکھ 80 ہزار روپے) کی ادائیگی کرنی ہوگی۔
اس ورژن میں 28 کور انٹیل زیون پروسیسر موجود ہے جبکہ اس کی ای سی سی ریم 1 اعشاریہ 5 ٹی بی تک ہے اور اسٹوریج 4 ٹی بی تک ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ اس کمپیوٹر میں 64 جی بی صلاحیت کا اے ایم ڈی ریڈیون پرو ویگا ٹو ڈوؤ گرافکس کارڈ میموری موجود ہے۔
کوارٹز کے مطابق اس وقت کم سے کم قیمت کی بی ایم ڈبلیو 3 سیریز کی گاڑیوں کی قیمت 40 ہزار 750 امریکی ڈالر (63 لاکھ پاکستانی روپے) ہے۔
اسی طرح اگر آپ پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر خریدنا چاہتے ہیں تو اس کی قیمت 50 ہزار 199 ڈالر میں مزید 6 ہزار 998 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 57 ہزار 197 ڈالر (88 لاکھ روپے) تک ہوجائے گی۔
اتنی رقم کے ساتھ ایک شخص بی ایم ڈبلیو ایکس 5 خرید سکتا ہے۔
ایپل نے رواں برس جون میں ورلڈ وائڈ ڈیولپرز کانفرنس کے دوران میک پرو اور پرو ڈسپلے ایکس ڈی آر لاؤنچ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیا میک پرو بہت طاقت ور کمپوٹر ہے جو اوریجنل میک سے 15 ہزار گنا زیادہ تیز ہے۔
ایپل اور اس کے مینوفیکچرنگ پارٹنرز نے میک پرو بنانے کے لیے امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں میک پرو کے نام سے ایک سہولت قائم کی تھی جس میں 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی تھی۔

Report: Daily Jang

About Post Author

, , , , , , , , , , , , , , , , , ,