کیا آپ جانتے ہیں، ہر منٹ میں کتنی ٹوئٹس اور انسٹاگرام تصاویر پوسٹ ہوتی ہیں؟

کیا آپ جانتے ہیں، ہر منٹ میں کتنی ٹوئٹس اور انسٹاگرام تصاویر پوسٹ ہوتی ہیں؟
دنیا بھر میں جہاں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے وہیں ٹوئٹس، ویڈیوز اور تصاویر اپ لوڈ اور شیئر کرنے کرنے والوں کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے۔
کیا آپ جانتے ہیں کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کی تعداد بڑھنے کے بعد ہر منٹ میں کتنے ٹوئٹس اور انسٹاگرام پر کتنی تصاویر پوسٹ کی جاتی ہیں؟ یا یو ٹیوب پر کتنی ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں؟۔
ایک بین الاقوامی ادارے دی اسپیکٹیٹرز انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق ہر منٹ میں تقریباً 4 لاکھ 73 ہزار سے زائد ٹوئٹس کی جاتی ہیں جبکہ یوٹیوب پر 45 لاکھ ویڈیوز دیکھی جاتی ہیں۔

Every Minute:

  1. 473,400 Tweets are sent
  2. 4,500,000 videos are watched on YouTube
  3. 3,788,140 searches are made on Google
  4. 12,986,111 text messages are sent
  5. 1,111 packages are shipped by Amazon
  6. 750,000 songs are streamed on Spotify
  7. 49,380 photos are posted on Instagram
    (The Spectator Index (@spectatorindex) July 18, 2019)

سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر منٹ میں گوگل پر 37 لاکھ 88 ہزار سے زائد سرچز ہوتی ہیں اور ایک کروڑ 29 لاکھ 86 ہزار سے زائد ٹیکسٹ میسیجز کئے جاتے ہیں۔
رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مارکیٹنگ ویب سائٹس کے ذریعے خریدے گئے سامان کی ہر منٹ میں ایک ہزار 111 پیکیجز ترسیل کیلئے بک ہوتے ہیں جبکہ 7 لاکھ 50 ہزار گانے سنے اور انسٹا گرام پر تقریباً 50 ہزار تصاویر بھی پوسٹ ہوتی ہیں۔

Report: Samaa News.

About Post Author

, , , ,

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *